1 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران نے پابندیوں کے باوجود بےحد ترقی کی ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں صنعت و معدنیات کے قومی دن کی تقریب میں کہا کہ پابندیوں کےباوجود ایران کی صنعت روز بروز ترقی کررہی ہےاور دشمن مایوس ہوچکےہیں۔ صدراحمدی نژاد نے کہا کہ سات برس قبل غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کی مالیت سات ارب ڈالر تھی جبکہ آج یہ مالیت بتیس ارب ڈالر تک پہنچ گئي ہے اور ان میں صنعتی اشیا ساٹھ فیصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا مقصد ایران کو ترقی اور پیداواری عمل سے روکنا ہے لیکن آج ایران کی صنعتی ترقی نے پابندیوں کو ناکام بنادیا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کی صنعتی برادری نے شدید ترین حالات میں بڑے بڑے کارنامے انجام دئےہیں جو تعریف کے قابل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت